روضہ شعبہ اقراء روضۃ الاطفال (ٹرسٹ) کے ابتدائی تعلیمی نظام کا پہلا اور بنیادی سال ہے
شعبہ روضہ
بنیاد اور مقصد
اقرأ روضۃ الاطفال (ٹرسٹ) کے تعلیمی نظام کا اولین ستون "شعبہ روضہ” ہے۔ یہ روایتی مونٹیسوری اور نرسری کے متبادل کے طور پر ایک ایسا منفرد نظام ہے جہاں جدید تقاضوں کو اسلامی فکر و تربیت کے سانچے میں ڈھالا گیا ہے۔ اس شعبے کا قیام ہی دراصل ننھے اذہان کو اسلامی تہذیب و ثقافت اور جدید رجحانات کے امتزاج سے روشناس کرانے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ شعبہ حفظِ قرآن اور قاعدے کی تعلیم کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔ یہاں بچوں کی ذہنی و جسمانی استعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئے انھیں مستقبل میں حفظِ کلامِ پاک کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
منظم تعلیم
اقرأ کا مخصوص تیار کردہ نصاب، جس میں خوشخطی، اسلامیات، عربی، اخلاقیات، اردو اور انگریزی شامل ہیں، بچوں کی ہمہ جہت تربیت کو یقینی بناتا ہے۔
سفر کا آغاز
تعلیمی سال کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، جبکہ داخلوں کا سلسلہ مارچ میں شروع کر دیا جاتا ہے۔ داخلے کے لیے عمر کی حد ساڑھے تین سے ساڑھے چار سال مقرر ہے۔
مارچ
اپریل
- موزوں عمر: ساڑھے تین سے ساڑھے چار سال
مؤثر تدریس
چوں کہ اس عمر میں بچوں کے سیکھنے کی قوتِ سماعت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے تدریس کا زیادہ تر حصہ زبانی (Oral) ہوتا ہے۔ اس عمل کو دلچسپ بنانے کے لیے بصری معاونت (Visual Aids) مثلاً چارٹس اور فلیش کارڈز کا سہارا لیا جاتا ہے۔
بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مہمیز دینے کے لیے باقاعدہ "پلے ایریا” اور "ایکٹیویٹی روم” مختص ہیں۔ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ایام (مثلاً یومِ آزادی، ختمِ نبوت کانفرنس) اور دیگر معلوماتی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ معلومات کے ساتھ بچوں میں اعتماد بھی پیدا ہو
یادگار لمحات
نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ایام (مثلاً یومِ آزادی، ختمِ نبوت کانفرنس) اور دیگر معلوماتی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ معلومات کے ساتھ بچوں میں اعتماد بھی پیدا ہو۔
ختمِ نبوت
یومِ آزادی
یومِ آم
تفریحی دن
کوئز پروگرامز
ہماری معلمات
تعلیم و تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے صرف تجربہ کار اور باصلاحیت معلمات کی خدمات لی جاتی ہیں جو اقراء کے تعلیمی مشن سے ہم آہنگ ہوں۔
ہم جمود کے قائل نہیں، اسی لیے طریقۂ تدریس اور نصاب کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور وقت کی ضرورت کے مطابق اس میں ضروری ترامیم کی جاتی ہیں تاکہ تعلیمی معیار برقرار رہے۔
الحمدللہ، شعبہ روضہ کا یہ بابرکت سفر جو اقراء کے قیام کے پہلے دن سے شروع ہوا، کامیابی سے جاری ہے اور ان شاء اللہ آگے بھی جاری رہے گا۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سفرِ خیر کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس ادارے کو مزید ترقی و کامرانی عطا کرے۔ آمین۔