داخلہ

اپنے بچے کے تعلیمی سفر
کا آغاز اقراء ٹرسٹ کے ساتھ کریں۔

جہاں اسلامی اقدار اور عالمی معیار کی تعلیم یکجا ہو کر پاکستان کی نئی نسل کو علماء، سائنسدان اور باصلاحیت رہنما بنانے میں کردار ادا کرتی ہے۔

داخلہ کا عمل

داخلہ کا طریقہ کار — آسان اور مرحلہ وار

سادہ، شفاف اور آسان داخلہ نظام جو ہر قدم پر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

داخلے کا اندراج

اگلے تعلیمی سال کے لیےداخلے کا اندراج عموماً پچھلے سال کے دسمبر میں شروع کیا جاتا ہے تاریخ کا اعلان ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر باقاعدگی سے کیا جاتا ہے

اہلیت کا معیار

اپنے بچے کی پیدائش کا مہینہ اور سال درج کریں تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کس جماعت کے لیے اہل ہے

داخلہ کے مراحل

داخلے کا ایک سادہ اور منظم طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، جس میں درج ذیل مراحل شامل ہیں

اندراج

اندراج کا عمل آن لائن اور ادارے میں آ کر دونوں طریقوں سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

مکمل اندراج فارم، تمام معاون دستاویزات اور اندراج فیس جمع کروانا داخلے کے عمل کی تکمیل کے لیے ضروری ہے

مشاہدہ (Observation)

داخلہ آفس آپ کو ای میل کے ذریعے تاریخ اور وقت سے آگاہ کرے گا کہ آپ کے بچے کو مشاہدے کے لیے کب اور کس وقت اسکول آنا ہوگا (روضہ، قاعدہ اور پریپ 6 کے امیدواروں کے لیے)۔

داخلہ ٹیسٹ

داخلہ آفس آپ کو ای میل کے ذریعے آپ کے بچے کے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت سے آگاہ کرے گا (کلاس 6 سے جماعت ہشتم تک کے امیدواروں کے لیے)۔

انٹرویو

والدین کا انٹرویو داخلہ کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے۔ انٹرویو کے دوران والدین اور بچے دونوں کی موجودگی لازمی ہے

چیک لسٹ

چیک لسٹ برائے بیرونی داخلہ

 پریپ ششم تا ہشتم

  •  درخواست برائے داخلہ
  •  سند بابت تکمیل حفظ (متعلقہ ادارہ/ مدرسہ وغیرہ)
  •  فارم (ب) کی فوٹو کاپی
  • حفظ جائزہ رپورٹ برائے داخلہ
    شعبہ اسکول کے حفظ کے امتحان میں کم از کم 75 فیصد نمبر لینا لازمی ہے (برائے پریپ ششم تا ہشتم)
  •  شعبہ اسکول کے عصری امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہے۔ (برائے داخلہ ششم تا ہشتم)
  • والد/ سرپرست کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
  •  داخلہ فارم (مکمل پر ہو اور متعلقہ افراد کے دستخط ہوں)
  • دو تصاویر پاسپورٹ سائز (صرف طالب علم کی/ طالبات مستثنیٰ ہیں)
  •  اصول و ضوابط فارم (متعلقہ افراد کے دستخط ہوں)

نوٹ

  •  دستاویزات نمبر 1 تا 3 جائزہ سے پہلے امیدوار سے لی جائیں۔
  • دستاویزات نمبر 6 تا 9 امتحان میں کامیابی کے بعد امیدوار سے لی جائیں۔
  • داخلہ فارم ہر لحاظ سے مکمل ہو اور نمبر شمار 1 تا 9 تمام دستاویزات داخلہ فائل میں لگائیں۔
  • یہ چیک لسٹ صرف داخلہ کمیٹی کے لیے ہے۔

کم از کم اہلیت

75 فیصد
شعبہ اسکول کے حفظ کے امتحان میں کم از کم 75 فیصد نمبر لینا لازمی ہے (برائے پریپ ششم تا ہشتم)

75 فیصد
شعبہ اسکول کے عصری امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہے۔ (برائے داخلہ ششم تا ہشتم)

ضروری دستاویزات

رجسٹریشن فارم کے ساتھ مندرجہ ذیل دستاویزات جمع کروانا لازمی ہے۔

براہِ کرم تمام دستاویزات مکمل طور پر منسلک کریں تاکہ آپ کے بچے کی درخواست کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو

  • پیدائش کا اندراج سرٹیفکیٹ (BRC) — NADRA سے جاری شدہ
  • فارم-B یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) — NADRA سے جاری شدہ
  • بچے کی حالیہ دو پاسپورٹ سائز تصاویر (7 سال یا اس سے زائد عمر کی بچیوں کے لیے اسکارف لازمی)
  • والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی (دونوں اطراف)
  • سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی (اگر رجسٹریشن فارم میں درج ہو)
  • حالیہ اسکول رپورٹ کی کاپی
  • سابقہ اسکول سے اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ (سیشن کے آغاز سے پہلے جمع کروانا لازمی)
  • رجسٹریشن فیس کی رسید (300 روپے / صرف تین سو روپے)
Admission Form - Urdu
عمر