اقرأ نے طلباء اور طالبات کے لیے ایک منفرد اور جامع چھ سالہ/آٹھ سالہ پروگرام متعارف کرایا ہے، جو اُن طلباء/طالبات کے لیے مخصوص ہے جو دینی علوم اور جدید عصری تعلیم دونوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ ناب پروگرام اقرأ کے اس تعلیمی وژن کا عملی مظہر ہے جس کا مقصد ایسے مرد اور خواتین کی تربیت کرنا ہے جو اسلامی علم و عمل میں مضبوط بنیاد رکھتے ہوں اور تعلیمی و سماجی میدان میں بھی بالاعتماد اور کامیاب ہوں۔
یہ پروگرام پری نہم جماعت سے شروع ہو کر ایسوسی ایٹ ڈگری کے چوتھے سیمسٹر تک محیط ہے، جس میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، گریجویشن اور دینی تعلیم کو ایک مربوط اور منظم تعلیمی نظام کے تحت شامل کیا گیا ہے۔